محکمہ پاسپورٹ ٹینڈرکے مرحلے میں پیپرارولز پر عمل کرےنیب

سابقہ ٹینڈر کے تحت مزید خریداری سے روک دیا گیا،انتظامی اجلاس کی سمری طلب


Numainda Express February 26, 2013
سابقہ ٹینڈر کے تحت مزید خریداری سے روک دیا گیا،انتظامی اجلاس کی سمری طلب فوٹو: فائل

نیب نے امیگریشن اینڈپاسپورٹ آفس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ میں نئے ٹینڈرکے مرحلے میں پیپرا رولزکو فالوکیاجائے نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ نیب نے کرپشن کی پیشگی روک تھام کے طریقہ کارکے تحت ڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹ کو ہدایت کی ہے۔

نئی ٹینڈرنگ کے مرحلے میں بین الاقوامی طریقہ کار اور پیپرا رولزپرسختی سے عملدرآمد کیاجائے نیب نے محکمہ سے سابق ٹینڈرکا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے اورٹینڈرکے حوالے سے انتظامی اجلاس کی سمری بھی پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔



ریکارڈ میں ٹیکنیکل اینڈفنانشنل کمیٹی کی رپورٹ نیلامی اور نیلامی کیلیے دیے گئے اشتہارات کاریکارڈطلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ سابقہ ٹینڈرنگ کے تحت مزید کوئی خریداری نہ کی جائے۔

مقبول خبریں