جامعہ کراچی فارم ڈی کے انرولمنٹ بغیرلیٹ فیس کے آج جمع ہونگے

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 18 فروری کو ملتوی پرچہ آج لیا جائے گا.


Staff Reporter February 28, 2013
بی ڈی ایس اورایم بی بی ایس کے انرولمنٹ فارم بھی آج بغیرلیٹ فیس کے جمع ہونگے۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: جامعہ کراچی کے تحت فارم ڈی (جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج) کے طلبا اپنے انرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس کے آج جمعرات28 فروری تک 13ہزار روپے کے ساتھ اور اس کے بعد 16 مارچ تک مع 2ہزار روپے لیٹ فیس کیساتھ متعلقہ کالج میں جمع کراسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے تحت بی ایل ایل اور ایل ایل ایم تعلیمی سال کے انرولمنٹ فارم1500 روپے فیس مع 750 روپے لیٹ فیس کیساتھ آج جمعرات 28 فروری تک متعلقہ کالجوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں،جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کا 18 فروری کو ملتوی ہونے والا پرچہ آج جمعرات 28 فروری کو ہوگا،جامعہ کراچی کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے انرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس کے آج جمعرات 28 فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،نجی کالجوںکے طلبا 13 ہزار روپے فیس کے ساتھ اور سرکاری کالجوں کے طلبا 4ہزار روپے فیس کے ساتھ فارم اپنے کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔

تاریخ گزرنے کے بعد16 مارچ تک فیس کے علاوہ دوہزار روپے لیٹ فیس بھی اداکرنا ہوگی،شعبہ عمرانیات اور جنریشن نیکسٹ وائس آف یوتھ کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار بعنوان: ''کیرئیر کونسلنگ'' آج جمعرات 28 فروری کو صبح 10 بجے منعقد ہورہاہے ،سیمینار کا اہتمام آڈیو ویژول سینٹر فیکلٹی آف آرٹس جامعہ کراچی میں کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے تحت بی اے ایل ایل بی (آنرز) پارٹ ون سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔



نتائج کے مطابق امتحان میں 55 امیدوار شریک ہوئے 22 کامیاب قرار پائے ،کامیاب طلبہ کا تناسب 40 فیصد رہا،جامعہ کراچی نے بی ایس سی اوکو پیشنل تھراپی پارٹ ٹو سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،نتائج کے مطابق پارٹ ٹو میں 20 طلبا شریک ہوئے، 11 طلبہ کامیاب قرار دیے گئے کامیاب طلبا کا تناسب 55 فیصد رہا، جامعہ کراچی نے بی ایس سی اکوپیشنل تھراپی پارٹ ون سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،نتائج کے مطابق پارٹ ون میں 13 طلبا شریک ہوئے 5 طلبا کامیاب قراردیے گئے کامیاب طلبا کا تناسب 38.46 فیصد رہا۔

مقبول خبریں