میچ میں بیٹنگ کے دوران محمد حفیظ نے میری ہمت بڑھائی امام الحق

محمد حفیظ نے مذاقاً کہا کہ اگر تم غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو تمہیں جوتے پڑیں گے، اوپنر


Sports Desk October 20, 2017
محمد حفیظ نے مذاقاً کہا کہ اگر تم غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو تمہیں جوتے پڑیں گے، اوپنر۔ فوٹو : فائل

امام الحق نے کیریئر کے پہلے ون ڈے میں اپنی سنچری کا کریڈٹ محمد حفیظ کو دے دیا۔

امام الحق نے کہا ہے کہ محمد حفیظ نے میچ سے قبل مجھے گرین کیپ بھی دی، یہاں تک کہ ہماری فیلڈنگ کے دوران بھی انھوں نے یہ کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم ضرور سنچری بناؤ گے، جب بیٹنگ کے دوران مجھے کریمپ پڑ گئے تھے تو اس وقت بھی انھوں نے میری ہمت بڑھائی اور مذاقاً کہا کہ اگر تم غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو تمہیں جوتے پڑیں گے۔

مقبول خبریں