گیل منفی رپورٹس سامنے آنے کے بعد خواتین سے ہی خوف کھانے لگے

اب وہ اپنے اردگردخواتین کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں، ڈونوان ملر


Sports Desk October 27, 2017
اب وہ اپنے اردگردخواتین کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں، ڈونوان ملر۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل اپنے خلاف منفی رپورٹس سامنے آنے کے بعد خواتین سے ہی خوف کھانے لگے۔

کرس گیل کے خواتین سے خوف کھانے کی بات ان کے دوست اور پروفیشنل کرکٹ کوچ ڈونوان ملر نے نیوساؤتھ ویلز سپریم کورٹ کو بتائی۔ جہاں کرس گیل کے ایک آسٹریلوی میڈیا گروپ کے خلاف کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہورہی ہے۔

ڈونوان ملر نے کہا کہ میں کرس گیل کو 22 برس سے جانتا ہوں،لوگ اس سے محبت کرتے اور نوجوان کرکٹرز انھیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں، جب سے مذکورہ ادارے کی جانب سے کرس گیل پر ایک خاتون مساج تھراپسٹ کے سامنے عریاں ہونے کا الزام عائد کیا گیاان کی ساکھ خراب ہوگئی، اب وہ اپنے اردگردخواتین کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ کیس کی سماعت جاری ہے۔

مقبول خبریں