بھارتی ڈومیسٹک ویمنز ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں کی 136 وائیڈ گیندیں

منی پور ٹیم نے 94جبکہ ناگا لینڈ نے 42گیندیں باہر پھینک کر امپائر کو اشارے دینے میں مصروف رکھا


Sports Desk November 03, 2017
منی پور ٹیم نے 94جبکہ ناگا لینڈ نے 42گیندیں باہر پھینک کر امپائر کو اشارے دینے میں مصروف رکھا۔ فوٹو : فائل

بھارتی ڈومیسٹک ویمنز ون ڈے میچ میں دونوں ٹیموں نے 136 وائیڈ گیندیں کروا دیں۔

بی سی سی آئی کے تحت ہونے والے انڈر19 ٹورنامنٹ کے مقابلے میں منی پور ٹیم نے 94جبکہ ناگا لینڈ نے 42گیندیں باہر پھینک کر امپائر کو اشارے دینے میں مصروف رکھا تاہم اس میچ میں کم وائیڈ بال کرنے والی ناگا لینڈ ٹیم 117رنز سے فاتح رہی جب کہ ناکام سائیڈ صرف 98تک محدود رہی۔

مقبول خبریں