سعید اجمل کو محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کی امید

محمد حفیظ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کا ایکشن کلیئر ہونا پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہے، سعید اجمل


Sports Reporter November 03, 2017
محمد حفیظ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کا ایکشن کلیئر ہونا پاکستان کے مفاد میں ہے، سعید اجمل۔ فوٹو: فائل

بالنگ ایکشن قوانین کی ستم ظریفی کا شکار ہونے والے سعید اجمل نے محمد حفیظ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔

آف سپنر کا کہنا ہے کہ آل راﺅنڈر کے زیادہ مسائل نہیں، وہ پہلے بھی اپنا بولنگ ایکشن کلیئر کروانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ ایک بار پھر اس مشکل پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون آل راﺅنڈر بننے والے محمد حفیظ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کا ایکشن کلیئر ہونا پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کیساتھ الحاق رکھنے والے انگلینڈ کی بائیومکینک لیب میں سعید اجمل کا ٹیسٹ جمعرات کو ہوا تھا، اس کا نتیجہ دو ہفتے میں آنا ہے۔ بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں میں پایا گیا تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔ دوسری صورت میں اصلاح کے بعد دوبارہ ٹیسٹ میں کلیئرنس ملنے پر ہی آل راﺅنڈر کے طور پر کھیل سکیں گے۔

مقبول خبریں