اسلام آباد ہائیکورٹ کا گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف درخواست پر نوٹس

16اگست2017 ء کو سینیٹ میں گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف قرارداد بھی پاس کی گئی، لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ


Numainda Express November 07, 2017
16اگست2017 ء کو سینیٹ میں گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف قرارداد بھی پاس کی گئی، لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف درخواست میں سیکریٹری خزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 23 سینیٹروں کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف درخواست میں سیکریٹری خزانہ اورگورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزاروں فرحت اللہ بابر، سسی پلیجو،فاروق ایچ نائیک ودیگرکی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ یہ انتہائی اہم اور سنگین مسئلہ ہے۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16اگست2017 ء کو سینیٹ میں گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کیخلاف قرارداد بھی پاس کی گئی۔عدالت نے سماعت ایک مہینے کیلیے ملتوی کر دی۔

مقبول خبریں