ویسٹ انڈین بورڈ سے کرکٹرز کے معاوضے بڑھانے کا مطالبہ

فری لانس ٹی 20 پلیئرز کو ’معافی‘ دینا مسئلے کا دائمی حل نہیں، ڈیرن سیمی


Sports Desk November 08, 2017
فری لانس ٹی 20 پلیئرز کو ’معافی‘ دینا مسئلے کا دائمی حل نہیں، ڈیرن سیمی۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ بورڈ کو معاوضوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ کی جانب سے فری لانس ٹی 20 پلیئرز کو 'معافی' دینا مسئلے کا دائمی حل نہیں بلکہ اس کیلیے بورڈ کو معاوضوں کو بڑھانا ہوگا۔

سابق کپتان ماضی میں بھی بورڈ کی پالیسیوں کے بڑے نقاد رہے ہیں اور اسی پاداش میں نہ صرف کپتانی سے محروم ہوئے بلکہ ٹیم سے بھی باہر کردیے گئے، انھوں نے پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا بھر کی ٹوئنٹی 20 لیگز میں حصہ لیا ہے۔ گیل ، ڈیوائن براوو اور پولارڈ بھی ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم سے باہر رہے تھے لیکن اب بورڈ نے ٹیم کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست کوالیفائی نہ کرنے پر ان تمام کو ' معافی ' دیکر دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا ہے۔

مقبول خبریں