خضدار میں کرکٹ میچ کے دوران دھماکے سے 4 افراد زخمی

بارودی مواد اسٹیڈیم کی دیوار کے ساتھ کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک November 12, 2017
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا . فوٹو : فائل

کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کے گورنمنٹ ڈگری کالج اسٹیڈیم میں عین اس وقت بم دھماکا ہوا جب وہاں مقامی ٹیمیں میچ کھیل رہی تھیں، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کوئٹہ میں دھماکے سے ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ بارودی مواد اسٹیڈیم کی دیوار کے ساتھ کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقبول خبریں