صدر زرداری نے پھانسی کے 2 قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی بہرام خان کو 21اگست جبکہ وہاڑی جیل میں موجود قیدی منیرحسین کو 22 اگست کو پھانسی ہونی تھیں۔


INP August 18, 2013
5سالہ مدت صدارت میں صرف ایک شخص کومیانوالی جیل میں پھانسی کی سزا پرعملدرآمد ہوا ۔ فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے پھانسی کی سزا پانے والے 2 قیدیوں کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی بہرام خان کو 21اگست جبکہ وہاڑی جیل میں موجود قیدی منیرحسین کو 22 اگست کو پھانسی ہونی تھیں۔ ہفتے کوجیل حکام کے مطابق صدر آصف زرداری نے پھانسی کی سزا پانے والے، قیدیوں کی پھانسی کی سزا پرعملدرآمد روک دیا ۔ یادرہے کہ صدر زرداری کے 5سالہ مدت صدارت میں صرف ایک شخص کومیانوالی جیل میں پھانسی کی سزا پرعملدرآمد ہوا جبکہ باقی تمام قیدیوں کی سزائوں پرابھی تک عملدرآمد نہیں کیا جاسکا۔

مقبول خبریں