چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوں اعتزاز احسن

میں چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوں انہیں اٹھتے بیٹھتے میرے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک August 02, 2016
ٹی او آرز کمیٹی کے مابین اب رابطے ختم ہوچکے ہیں بلکہ ڈیڈ لاک نہیں ڈیتھ لاک ہو چکا ہے، اعتزاز احسن فوٹو: فائل

PESHAWAR: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا میڈیا کے سامنے ہم پر تنقید کرتے ہیں جبکہ اسپیکر کے چیمبر میں ہمارے پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس تحقیقات پر حکومت دو عملی کا شکار ہے وفاقی وزرا میڈیا کے سامنے ہمارا مذاق اڑاتے ہیں اور ہم پر تنقید کرتے ہیں جب کہ اسپیکر کے چیمبر میں بند کمرے میں ہمارے پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اعصاب پر سوار ہوں انہیں اٹھتے بیٹھتے میرے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ۔ ٹی او آرز کے معاملے پر چلتے پھرتے بات نہیں ہوسکتی یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے۔ ٹی او آرز کمیٹی میں اب رابطے ختم ہوچکے ہیں بلکہ ڈیڈ لاک نہیں ڈیتھ لاک ہو چکا ہے اس حوالے سے میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی سے پیپلزپارٹی کی جانب سے سید خورشید ہی رابطے میں ہیں پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن ہی کرسکتی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کمیشن سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کے خلاف ریفرنسز میرٹ پر سنے گا۔

مقبول خبریں