مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ’مودی‘ اور ’مفتی‘ نے مایوس کیا عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات کو فوری حل کرنے کی اشد ضرورت ہے لیکن یہ حل فورسز کے استعمال سے نہیں نکلے گا، عمرعبداللہ


ویب ڈیسک August 20, 2016
مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات کو فوری حل کرنے کی اشد ضرورت ہے لیکن یہ حل فورسز کے استعمال سے نہیں نکلے گا، عمرعبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کی حکومت ریاست میں بگڑی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ان سمیت مودی سرکار نے حالیہ واقعات پر بہت مایوس کیا۔

نیشنل کانفرنس کے صدرعمرعبداللہ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیرکی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پرعمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور محبوبہ مفتی کی حکومت ریاست کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے جب کہ مرکزی حکومت نے بھی کشمیری عوام سمیت عالمی تنظیموں و رہنماؤں کو مایوس کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی پر سونیا گاندھی کی بھارتی حکومت پر شدید تنقید

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان مسائل کا حل فورسز کے استعمال سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے نکالا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بغاوت کے مقدمہ درج ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بھارت میں کام سے انکار

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فورسز کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 80 سے زائد کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی اور سیکڑوں زندگی بھر کے لئے معذور ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں