اگست اور ستمبر حکومت کے خاتمے کا مہینہ ہے شیخ رشید کی نئی پیشگوئی

عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ نواز حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک August 20, 2016
عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ نواز حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، سربراہ عوامی تحریک: فوٹو : فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت سے متعلق ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر نواز حکومت کے خاتمے کا مہینہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق شیخ رشید نے کہا کہ کوئی کسی کے مشورے پر سیاست نہیں کرتا جب کہ پیپلزپارٹی کو حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کا یقین ہو گیا تو ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ نواز حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جب کہ اگست اور ستمبر نواز حکومت کے خاتمے کا مہینہ ہے۔

مقبول خبریں