پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش ناکام بنادی

بھارتی بحریہ نے اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جسے نیوی کے فلیٹ یونٹس نے ناکام بنا دیا، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک November 18, 2016
بھارتی بحریہ نے اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جسے نیوی کے فلیٹ یونٹس نے ناکام بنا دیا، ترجمان پاک بحریہ، فوٹو؛ آئی این پی

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی افواج نے سمندری حدود کی خلاف ورزی بھی شروع کر دی ہے لیکن بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پاک بحریہ نے ناکام بنا دی۔



ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پیچھے دھکیل دیا۔



ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن پاک بحریہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاکستان نیوی ہر لمحہ تیار ہے۔

مقبول خبریں