- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
امیتابھ اور جیا بچن کروڑوں کے قرضدار
نئی دہلی: بھارت کے امیر ترین خاندانوں میں شمار کیے جانے والے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کروڑوں کے قرضدار نکلے۔
ماضی کی معروف اداکارہ جیا بچن بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ بھارت کی نامور سیاستدان بھی ہیں اور پچھلے کئی برسوں سے بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔ گزشتہ روز جیا بچن نےبھارتی ریاست اتر پردیش سے راجیہ سبھا (ریاستی اسمبلی) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ساتھ ہی اپنے اور امیتابھ بچن کے اثاثوں کے بارے میں بھی بتایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں میں گزشتہ 6 برس کے دوران دگنا اضافہ ہوا، 2012 میں وہ تقریباً 500 کروڑ کے اثاثوں کے مالک تھے تاہم اب ان کے اثاثے 1000 کروڑ تک پہنچ گئے ہیں۔ جیا بچن کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کے مطابق اس جوڑی کے پاس موجود طلائی زیورات کی قیمت مجموعی طور پر 62 کروڑ ہے جس میں امیتابھ بچن کے پاس موجود سونے کی چیزوں کی قیمت 36 کروڑ اورجیابچن کے پاس موجود زیورات کی قیمت 26 کروڑ روپے ہے۔ بچن خاندان کے گھر 12 مہنگی گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 13 کروڑ روپے ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ریکھا اور جیا بچن میں صلح
امیتابھ بچن کو گھڑیوں کا بہت شوق ہے جس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ دونوں کے پاس موجود گھڑیوں کی قیمت 3 کروڑ 4 لاکھ روپے ہے جب کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ کی عادت بالکل شہنشاہوں والی ہے کیونکہ امیتابھ کے پاس موجود پین کی قیمت 9 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ امیتابھ اور جیابچن کے نام پر ممبئی، دہلی، نوئیڈا، بھوپال، پونے، احمد آباد اور گاندھی نگر کے علاوہ فرانس میں بھی جائیداد موجود ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔
ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کے بھارت اور بیرون ملک 19 بینک اکاؤنٹس ہیں اور انہوں نے بینکوں سے تقریباً 100 کروڑ کا قرض (لون) لے رکھا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔