اگر 5 اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی ہوجاؤں گا باسط علی

منیجر ندیم خان نے اسکواڈ میں 5 اوپنرز کی موجودگی کا ذکر کیا جس پر باسط علی نے جواب دیا۔


Sports Desk November 22, 2017
منیجر ندیم خان نے اسکواڈ میں 5 اوپنرز کی موجودگی کا ذکر کیا جس پر باسط علی نے جواب دیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

JHANG/ DERA GHAZI KHAN/ BAHAWALPUR/ MULTAN/ لاہور: باسط علی نے کہا کہ اگر 5اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی ہو جاؤں گا۔

انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن پر ٹیم مینجمنٹ اور جونیئر چیف سلیکٹر کے درمیان اختلافات واضح ہوگئے۔ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں منیجر ندیم خان نے اسکواڈ میں 5 اوپنرز کی موجودگی کا ذکر کیا، بعد میں ایک اور پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ اگر 5اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو بدترین شکست دی تھی۔

مقبول خبریں