خود کومنوانے والے فنکارہی آئیڈیل بنتے ہیں، نیلم منیر

شوبز رپورٹر  پير 4 دسمبر 2017
احسن خان مکمل فنکارہیں،’’چھپن چھپائی‘‘کی شوٹنگ کے د وران ان سے بہت کچھ سیکھا
فوٹوفائل

احسن خان مکمل فنکارہیں،’’چھپن چھپائی‘‘کی شوٹنگ کے د وران ان سے بہت کچھ سیکھا فوٹوفائل

 لاہور:  اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں ایسے فنکار بہت کم ہیں جو اپنی فنی صلاحیتوں کوکسی ایک شعبے میں تک محدود نہیں رکھتے بلکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پراداکاری کیساتھ ماڈلنگ اورمیزبانی میں بھی ہمیشہ نمایاں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسے فنکارہمیشہ لوگوں کے آئیڈیل بنتے ہیں۔ ان باصلاحیت فنکاروں میں ایک نام احسن خان کا بھی ہے جنہوں نے اپنے فنی سفرکے دوران فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں بہترین کام کرتے ہوئے ایک اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیلم منیر نے کہا کہ احسن خان کے ساتھ ٹی وی پرکام کیا لیکن سلوراسکرین کے لیے بننے والی فلم میں کام کرنے کا جوتجربہ مجھے حاصل ہوا، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوسکا تھا۔ وہ ایک مکمل فنکاراوربہترین انسان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں احسن خان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔