سپریم کورٹ اورنج ٹرین کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

5 رکنی لارجر بینچ نے 17 اپریل 2017ء کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


Numainda Express December 08, 2017
5 رکنی لارجر بینچ نے 17 اپریل 2017ء کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

سپریم کورٹ لاہور اورنج لائن میٹرو منصوبے کے حوالے سے مقدمے کا 8 ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنائے گی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سر براہی میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس مقبول باقر، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل5 رکنی لارجر بینچ نے 17 اپریل 2017ء کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم یہ فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 11 تاریخی عمارتوں کے قریب 200 فٹ کی حدود میں منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی، حکومت پنجاب، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ایل ڈی اے سمیت 5 فریقوں نے فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

مقبول خبریں