چیئرمین نیب نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عہدیداروں نے زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں، ترجمان نیب


ویب ڈیسک January 05, 2018
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عہدیداروں نے زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں، ترجمان نیب۔ فوٹو: فائل

چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کوئٹہ میں میٹرپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر چئیرمین نیب نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

مقبول خبریں