سپریم کورٹ میں صفائی کے عملے نے ہڑتال کردی

تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی تو کام بھی نہیں ہوگا، ملازمین کا موقف


ویب ڈیسک January 10, 2018
 ہمیں ٹھیکیدار کہتا ہے پی ڈبلیو ڈی والے بل دینگے تو تنخواہ دوں گا، ملازمین: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں صفائی کے عملے نے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں صفائی کے عملے نے تنخواہ نہ ملنے پرکام چھوڑ ہڑتال کردی۔ تنخواہ نہ ملنے کے حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہیں ٹھیکیدار منیرادا نہیں کررہا، ہمیں ٹھیکیدارکہتا ہے کہ پی ڈبلیوڈی (پی ڈبلیوڈی پاکستان ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) والے بل دیں گے توتنخواہ دوں گا، تنخواہ ادا کی جائے گی تو ٹھیک ورنہ کام نہیں ہوگا اور ہڑتال جاری رہے گی۔

مقبول خبریں