ڈبے میں بند خاتون کو ہزاروں فٹ بلند طیارے سے گرانے کا مظاہرہ

کامیاب ایڈونچر کے بعد خاتون اسکائی ڈائیور بھی بہت خوش نظر آئیں


ویب ڈیسک January 16, 2018
امریکی نوجوانوں نے یہ اسٹنٹ ساڑھے 12 ہزارفٹ کی بلندی پر کیا ۔ فوٹو : ڈیلی میل

NEW YORK: امریکا میں نوجوانوں نے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گتے کے ڈبے میں خاتون کو بند کر کے جہاز سے گرادیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

ہزاروں فٹ بلندی پر پرواز کرتے جہاز سے اسکائی ڈائیورز کو چھلانگ لگاتے ہوئے تو سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن امریکا کے شہر شکاگو میں دوستوں کے ایک گروپ نے اس سے مختلف اور خطرناک اسٹنٹ آسمان پر پیش کیا۔

معروف ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق شکاگو میں 2 نوجوانوں نے ساڑھے 12 ہزارفٹ کی بلندی پر پرواز کرتے جہاز سے گتے کا ڈبہ باہر پھینکا جو تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا تھا۔



اچانک زمین کی طرف گرتے اس ڈبے سے ایک خاتون برآمد ہوئی جس کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جب کہ حیرت انگیز طور پر اس پورے اسٹنٹ کے دوران خاتون نے موبائل فون کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے تھامے رکھا۔



اس خطرناک اسٹنٹ اور ایڈونچر کے مکمل ہونے پر پوری ٹیم نے جشن منایا جب کہ کامیاب ایڈونچر کرنے کے بعد خاتون اسکائی ڈائیور بھی بہت خوش نظرآئیں۔

مقبول خبریں