رائیونڈ روڈ کرپشن کیس نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

آئندہ ماہ پیش ہونے کیلیے نوٹس، وزیراعلیٰ سے اثاثہ جات کی مکمل تفصیل بھی طلب


Numainda Express January 26, 2018
تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم خوردبرد کی گئی۔ فوٹو: فائل

نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رائیونڈ روڈ کرپشن کیس اوراثاثہ جات کی تفصیلات کے حوالے سے آئندہ ماہ پھر طلب کر لیا۔

نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رائیونڈ روڈ کرپشن کیس اوراثاثہ جات کی تفصیلات کے حوالے سے آئندہ ماہ پھر طلب کرتے ہوئے نوٹس بھجوادیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اس حوالے سے ریکارڈ بھی حاصل کرلیا اور ریفرنس احتساب عدالت میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے ضلع کونسل اور ایل ڈی اے حکام اور ٹھیکیدارکو بھی طلب کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 17اپریل 2000ء میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم خوردبرد کی گئی،2016 ء تک کرپشن انکوائری التوا کا شکار رہی، 2016کے بعد دوبارہ کام شروع کیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکے اثاثہ جات کی مکمل تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں