شاہدہ منی نے موسیقی میں منفرد پہچان بنائی یار شمسی

انداز گائیکی میں خطے کے کلچر کی جھلک بہت واضح ہے، پروموٹر


Showbiz Reporter March 26, 2013
انداز گائیکی میں خطے کے کلچر کی جھلک بہت واضح ہے، پروموٹر فوٹو : ایکسپریس

معروف گلوکارہ شاہدہ منی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروموٹراورپروڈیوسریارمحمد شمسی نے انہیں مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔

''ایکسپریس'' سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے یارمحمد شمسی کا کہنا تھا کہ شاہدہ منی ایک بہترین گلوکارہ ہیں اور انھوں نے جس طرح سے فن موسیقی میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی، وہ قابل ستائش ہے۔ انھوںنے اب تک جوبھی کام کیا ہے وہ بہت معیاری ہے اوران کے انداز گائیکی سے اس خطے کے کلچر کی جھلک بہت واضح ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی گراں قدرفنی خدمات کے اعتراف میں ''پرائیڈ آف پرفارمنس'' ایوارڈ سے نوازنا بہت اچھا اقدام تھا۔



میرے نزدیک وہ اس ایوارڈ کی حقدار تھیں اوراگریہ ایوارڈ انہیں آج سے پانچ برس قبل ہی مل جانا چاہیے تھا لیکن ابھی بھی ان کے چاہنے والے جو پوری دنیا میں موجود ہیں وہ ان کومبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کااظہار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ شاہدہ منی کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کرینگے جس کے لیے وہ پاکستان آئینگے اور اس تقریب میں شاہدہ منی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں