میں بہت خطرناک اور برُا ہوں عمران خان

امید ہے کہ نیب زرداریوں، شریفوں کے ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کے غلط استعمال کو بھی دیکھے گی، عمران خان


ویب ڈیسک February 03, 2018
کیانوازشریف تحقیقات کواپنےاور اولاد کےخلاف عالمی سازش قراردیں گے،عمران خان،فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں بہت خطرناک اور برُا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور آمد پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر اخراجات کے معاملے پر کیا نیب کے سامنے پیش ہوں گے ؟ تو جواب میں عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں، بہت برُا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں ناجائز دولت سےمتعلق قانون کانفاذہوگیاہے جب کہ تحریک انصاف نےشریفوں کی ایون فیلڈ جائیداد کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا،اب دیکھنا ہے کہ نوازشریف تحقیقات کواپنےاور اولاد کے خلاف عالمی سازش قراردیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لے لیا

دوسری جانب عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے وضاحت کردی ہے کہ میں نے کبھی بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی حیثیت میں استعمال نہیں کیا لیکن ہم نیب کی اس معاملے میں تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید ہے کہ نیب زرداریوں، شریفوں کے ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کے غلط استعمال کو بھی دیکھے گی۔



واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں