مولانا سمیع الحق کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف میں اختلافات

مولانا سمیع الحق کو ٹکٹ دینے کی مخالفت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ صوبائی قائدین کی جانب سے بھی کی گئی۔


Numainda Express February 06, 2018
مولانا سمیع الحق کو ٹکٹ دینے کی مخالفت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ صوبائی قائدین کی جانب سے بھی کی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پی ٹی آئی کے اہم قائدین کی مخالفت کے باعث مولانا سمیع الحق کو سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ نہ مل سکا۔

تحریک انصاف کے اجلاس میں تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کے ساتھ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا نام بھی پیش کیاگیا تاہم تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ان کے نام کی مخالفت کی گئی۔

اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو ٹکٹ دینے کی مخالفت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ صوبائی قائدین کی جانب سے بھی کی گئی جس کے باؑعث ان کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

مقبول خبریں