بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے عمران خان

یہ واحد منصوبہ ہے جس سے آنے والی نسلوں کوماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیاجاسکتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف


Numainda Express February 11, 2018
یہ واحد منصوبہ ہے جس سے آنے والی نسلوں کوماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیاجاسکتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ بلین ٹری منصوبے میں ہدف سے زیادہ درخت لگائے گئے۔

عمران خان نے کہاہے کہ بلین ٹری سونامی اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس کے تحت ایک ارب 16 کروڑ درخت لگائے گئے اور 5 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں پاکستان 7ویں نمبر پر ہے، پنجاب میں راجن پور، چیچہ وطنی،چھانگا مانگا اور کندیاں کے جنگلات ختم ہوچکے ہیں،بدقسمتی سے حکومت پنجاب نے اس اہم ترین مسئلے پر توجہ نہیں دی، یہ واحد منصوبہ ہے جس سے آنے والی نسلوں کوماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ کیاجاسکتا ہے۔

 

مقبول خبریں