ممبئی ٹی 20 لیگ آغاز سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹیم کا مالک دستبردار

ممبئی ٹی 20 لیگ آغاز سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹیم کا مالک دستبردار


Sports Desk February 28, 2018
ممبئی ٹی 20 لیگ آغاز سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹیم کا مالک دستبردار ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی ٹوئنٹی 20 لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ایونٹ میں شریک ٹیموں میں سے ایک فرنچائز کے مالک نے مالی خسارے کا خطرہ بھانپ کر راہ فرار اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مالک کے بھاگنے کی وجہ ممکنہ خسارہ ہی ہے، ابتدائی ایڈیشن شروع ہونے میں اب محض دو ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن نیمان ڈویلپرز نے ٹیم سے دستبرداری کا اعلان کردیا، جنھوں نے ایونٹ میں ممبئی نارتھ کی ٹیم 6.5 کروڑ روپے میں خریدی تھی لیکن محض ایک ہفتے میں اسے گھاٹے کا سودا خیال کرتے ہوئے معاہدے کو ختم کردیا، وہ لیگ کی 6 ٹیموں کو خریدنے کیلیے میدان میں آنیو الی 9 پارٹیوں میں سے ایک تھے۔

لیگ کیلیے پلیئرز کی نیلامی کا عمل بدھ کو شیڈول ہے، تاہم ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایم سی اے ) نے مذکورہ فرنچائز کیلیے نئے مالک کی تلاش شروع کردی ہے، ٹورنامنٹ 10 مارچ سے شروع ہوگا، ان کے علاوہ دیگر کامیاب بڈرز نے ضروری بینک گارنٹی دے دی ہے، لیگ میں مختلف ٹیموں کے کوچز کیلیے سابق بھارتی پلیئرز ونود کامبلی اور بلویندر سنگھ ساندھو نے بھی درخواستیں دی ہیں۔

مقبول خبریں