سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رینجرز ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

ریٹرننگ افسران ووٹر کی راز داری کو یقینی بنائیں، بیلٹ پیپر کو باہر نہ جائے، جائزہ اجلاس


Numainda Express March 01, 2018
ریٹرننگ افسران ووٹر کی راز داری کو یقینی بنائیں، بیلٹ پیپر کو باہر نہ جائے، جائزہ اجلاس۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 مارچ 2018ء کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں ووٹنگ خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہو گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے منعقدہ جائزہ اجلاس میں ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کی سفارش کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار سونپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سینٹ کے تین مارچ کو ہونے والے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، آج پولنگ بوتھ قائم کئے جائینگے جبکہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے اراکین صوبائی اسمبلی کو الوادعی تقریب کیلئے بھی دو مارچ کو طلب کیا ہے۔

گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں سینیٹ انتخابات کی سکیورٹی کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

مقبول خبریں