صہیب مقصود نے فارم میں واپسی کا کریڈٹ کپتان شعیب ملک کو دے دیا

کپتان نے کہا تھا کہ وہ مجھ سے مستقل مزاجی سے اچھی پرفارمنس یا ہر میچ میں بڑی اننگز کی توقع نہیں رکھتے، صہیب مقصود


Sports Desk March 08, 2018
کپتان نے کہا تھا کہ وہ مجھ سے مستقل مزاجی سے اچھی پرفارمنس یا ہر میچ میں بڑی اننگز کی توقع نہیں رکھتے، صہیب مقصود۔ فوٹو: فائل

ملتان سلطانز کے رائٹ ہینڈ بیٹسمین صہیب مقصود نے اپنی فارم میں واپسی کا کریڈٹ کپتان شعیب ملک کو دے دیا

صہیب مقصود پشاور زلمی کیخلاف میچ سے قبل ناکامیوں سے دوچار تھے تاہم اس دوران انھوں نے 24، 4، 1 اور 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے تھے،منگل کی شب کھیلے گئے میچ میں صہیب نے 42 بالز پر 85 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کی 19 رنز سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بیٹسمین نے کہا کہ میں اپنی اس اننگز کا کریڈٹ شعیب ملک کو دینا چاہوں گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ مجھ سے مستقل مزاجی سے اچھی پرفارمنس یا ہر میچ میں بڑی اننگز کی توقع نہیں رکھتے، وہ بس یہ چاہتے ہیں کہ میں 2 یا تین فتح گر اننگز کھیلوں، مجھے خوشی ہے کہ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔

مقبول خبریں