- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی 20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
امریکی شہریوں کا فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں بچوں کیلیے انوکھا احتجاج
واشنگٹن: امریکا میں کیپٹل بلڈنگ کے سامنے 7 ہزار جوتوں کے جوڑے رکھ کر 2012ء سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد منائی گئی۔
مقامی تنظیم اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نے بچوں کے 7 ہزار جوتوں کے جوڑے کیپٹل بلڈنگ کے دالان میں رکھ دیئے۔ نیوٹاؤن ایلیمنٹری اسکول میں 2012ء میں کی گئی فائرنگ سے لے کر آج تک امریکا میں مختلف واقعات میں 2 ہزار کے لگ بھگ بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس حوالے سے کانگریس اپنا کردار ادا کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔
کانگریس کی عمارت کے سامنے بچوں کے جوتے رکھنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کانگریس اسلحہ کے فروغ اور پابندی، جرائم اور اسکولوں کی حفاظت سے متعلق اہم اجلاس میں بحث و مباحثے میں مشغول ہے۔ اس عمل سے اراکین کانگریس کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا بھی تھا۔
Right now at the US capitol. #NotOneMore #NeverAgain pic.twitter.com/lUEGRg2VO5
— Avaaz (@Avaaz) March 13, 2018
حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2012ء سے 2017ء تک سالانہ 1300 کے قریب بچے گولیوں کا نشانہ بنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی چل بسے جب کہ کچھ بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی تنظیم نے امریکا بھر سے 7 ہزار بچوں کی یاد میں ننھے ننھے جوتے جمع کرکے کانگریس کی عمارت کے سامنے سجا دیے۔
یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی شہریوں کی مقامی سماجی تنظیم نے تمام ریاستوں میں جوتے جمع کرنے کی کامیاب چلائی تھی جس کے بعد 7000 ہزار جوتوں کی جوڑی کو واشنگٹن ڈی سی لایا گیا اور انہیں کانگریس کی عمارت کے سبزہ زار پر سجا دیا گیا جس کا مقصد فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد منانا اور امریکا کو ’ گن فری‘ بنانا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔