بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک اور 4 گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، اوچ اور سبی میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 2 دہشت گرد گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ، آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹرز اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔