این اے 251 کے امیدوار شیخ سرور کی بی کام کی سند جعلی قرار

کراچی یونیورسٹی نے بھیجی گئی 33 امیدواروں کی اسناد کی تصدیق کردی ہے.


Safdar Rizvi April 06, 2013
کراچی یونیورسٹی نے بھیجی گئی 33 امیدواروں کی اسناد کی تصدیق کردی ہے. فائل فوٹو

جامعہ کراچی نے ریٹرننگ آفیسر طارق محمود کھوسوکی جانب سے بھیجی گئی انتخابی امیدوار شیخ ایم سرورکی بی کام کی سندکو جعلی قراردے دیا ہے،ایم کیو ایم کے امیدوار شیخ ایم سرور نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 251 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

''ایکسپریس'' کو جامعہ کراچی کے ناظم تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ارشد عاظمی نے بتایا کہ ریٹرنگ افسرکی جانب سے شیخ ایم سرور سمیت دیگر33امیدواروں کی اسناد تصدیق کے لیے جامعہ کراچی کوبھیجی گئی تھی جس میں شیخ ایم سرورکی بی کام کی 1990 کی بھیجی گئی سند کا یونیورسٹی کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا لہٰذا بھیجی گئی سند کوجعلی قراردیاگیا ہے جبکہ ریٹرننگ افسران آفس ذرائع کے مطابق میٹرک بورڈ آفس نے بھی اس کی میڑک کی سند کو بوگس قرار دیا ہے۔



مزید براںبھیجی گئی 33 امیدواروں کی اسنادکی تصدیق کردی گئی ہے اسناد کی تصدیق کے عمل سے متعلقہ حکام کوبھی آگاہ کردیاگیاہے ان انتخابی امیدواروں میں عبدالغفار عمر، فرحان علی،وزیر زادہ آفریدی، ایس ایم نہال ہاشمی،زاہد سعید، عابد ستار، ذوالفقار علی، شاہین، ایم اے روئف صدیقی،ایس ایم علی شاہ،آصف خان، نور حسین، محمد ابراہیم،عرفان اللہ خان مروت، منور احمد، فیض محمد، جیمس برکت،آفتاب احمد، قادر بخش، ظہور الحق، عبدالرحیم، شبیر احمد خان،فیض احمدفیض،بلال اکرم،اشتیاق علی، صغیر احمد، آفتاب شفقت،ایم سلیم خرم،ذوالفقارعلی ، سید احمد نظام،ایم شبیرخان،علی رضا اور عارف سلطان منہاس کے نام شامل ہیں۔

مقبول خبریں