شامی کے کیس میں شامل ہونے والی پاکستانی لڑکی نے خاموشی توڑ دی

جس طرح ہر شائق اپنے آئیڈیل یا ہیرو سے ملنا چاہتا ہے اسی طرح وہ بھی شامی سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں، علشبہ


Sports Desk March 20, 2018
جس طرح ہر شائق اپنے آئیڈیل یا ہیرو سے ملنا چاہتا ہے اسی طرح وہ بھی شامی سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں، علشبہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے کیس میں مبینہ طور پر شامل ہونے والی پاکستانی لڑکی علشبہ نے اپنی خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علشبہ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست کے بعد انھوں نے شامی کو ایک پاکستانی شائق سے جھگڑتے دیکھا جس سے ان کی پیسر میں دلچسپی بڑھی اور انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے دوستی کی، دونوں میں نارمل بات چیت ہوئی، علشبہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر شائق اپنے آئیڈیل یا ہیرو سے ملنا چاہتا ہے اسی طرح وہ بھی شامی سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں۔

دوسری جانب شامی کا کہنا ہے کہ میرے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس کے پاس ورڈ اہلیہ حسین جہاں کے پاس موجود اور وہ شواہد کو مٹا سکتی ہیں۔

ادھر حسین جہاں کا کہنا ہے کہ شامی میڈیا اور پولیس کے سامنے اپنے کرتوتوں کی معافی مانگنے کے بجائے گناہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے، ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ وہ اس کیس میں ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔

مقبول خبریں