جونیئر اسنوکر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی حریفوں کے چھکے چھڑادیے

محمد شہباز نے بھارت کے شعیب خان کو 4-2 سے شکست دے دی۔


Sports Desk March 23, 2018
محمد شہباز نے بھارت کے شعیب خان کو 4-2 سے شکست دے دی۔ فوٹو: فائل

جونیئر انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کھلاڑیوں نے بھارتی حریفوں کے چھکے چھڑادیے۔

19 ویں ایشین جونیئر انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے لاسٹ لیگ رائونڈ میں پاکستان کھلاڑیوں نے تینوں مقابلوں میں بھارتی حریفوں کے چھکے چھڑادیے، محمد شہباز نے بھارت کے شعیب خان کو 4-2 سے شکست دے دی۔

 

دوسرے مقابلے میں محمد نسیم اختر نے سپارش پھروانی کو 4-0 سے قابو کیا، حارث طاہر نے مہل سینی کی کہانی 4-1 سے ختم کردی۔

یاد رہے کہ لاسٹ 12 رائونڈ میں محمد شہباز کا مقابلہ تھائی لینڈ کے تھاناپھون بونپلاٹ سے ہوگا۔ محمد نسیم اختر اور حارث ندیم براہ راست کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا چکے ہیں۔

مقبول خبریں