- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا، کیپٹن (ر) صفدر
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں ان کا کیس کیا ہے، پاناما سازش میں بلایا اور 6 ہیروں کے سامنے پیش کیا، مری روڈ کے ایک کونے پر راجہ ٹرنک اسٹور والوں کا بیٹا واجد ضیاء جے آئی ٹی کا سربراہ بنا تاہم نواز شریف کی کشتی نہ پہلے بھنور میں تھی اور نہ اب ہے،ڈوبیں گے وہ جو کنارے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلا میں کھڑے ہیں آزمانے والوں آزما لو، اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ ایوب خان مارشل لاء لگائے، ملک ایک شرابی جواری، ذانی یحیی کے ہاتھوں دولخت ہو گیا جب کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، نواز شریف کہہ رہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے باہر نکلا ہوں، مجھے اقتدار نہیں چاہئے،مضبوط ملک چاہیے، اگرعزت چاہتے ہو تو ووٹ کو عزت دینی پڑے گی۔
کیپٹن (ر) صفدر نے پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مکے دکھانے والے کمانڈو آؤ، آئین تمھیں ڈھونڈ رہا ہے جب کہ نواز شریف نے مشرف کو کہا تھا ہر جرم معاف کرتا ہوں لیکن آئین توڑنے کا جرم معاف نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاک لوگوں کے لئے ہے، شیخ رشید جیسے گندے لوگوں کے لئے نہیں جب کہ ہمارے ساتھ آؤ گے تو آئین کی حفاظت کرنے والوں بنو گے مگر مسئلہ یہ ہے کہ تم ہمارے ساتھ آ نہیں سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔