نواز شریف کے بچے بھی والد کی طرح ہی جھوٹ بولتے ہیں عمران خان         

جائیدادوں کی ملکیت سے انکار اور جعلی دستاویز جمع کروانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلی ہے، عمران خان


ویب ڈیسک March 28, 2018
شریف خاندان اور اسحاق ڈار نے جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا،عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر لندن میں جائیدادوں کی ملکیت کے انکار کرنے سے لے کر جعلی دستاویز جمع کروانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلی ہے۔ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔



عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور اسحاق ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔



عمران خان نے ٹوئٹر پر لنک شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے "اکنامک ہٹ مین" کا کردار ادا کیا اور پاکستان کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔

مقبول خبریں