ترکی میں تارکینِ وطن کی بس کو حادثہ پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

بس میں سوار تمام افراد غیر قانونی طریقے سے ترکی پہنچے تھے، مقامی میڈیا


ویب ڈیسک March 30, 2018
بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے، مقامی میڈیا : فوٹو : فائل

صوبہ اِرگِد میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس کھمبے سے ٹکرانے سے 17 افراد ہلاک جب کہ 36 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے اِرگِد کے جنوبی علاقے میں غیرقانونی تارکین وطن کی بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کی شکار بس میں پاکستان اور افغانستان کے شہری سوار تھے جو ایرانی سرحد سے غیرقانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تاہم تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بدقسمتی سے بس بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

مقبول خبریں