کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 اپريل 2018
عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر؛ فوٹوفائل

عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر؛ فوٹوفائل

جودھ پور: نایاب کالے ہرن شکار کے کیس میں سزا یافتہ سلمان خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار کھتری نے سلمان خان کی جانب سے دائر درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد دبنگ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رویندرا کمار نے سلمان خان کی ضمانت کی درخواست منظور کی جب کہ انہیں 25، 25 ہزار روپے کے 2 مچلکے عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال قید

سلمان خان کو دو روز قبل نایاب کالے ہرن کے شکار کیس میں مجسٹریٹ عدالت کے جج دیو کمار کھتری نے سزا سنائی تھی جب کہ جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار جوشی نے گزشتہ روز سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی تھی۔

اس  خبرکوبھی پڑھیں: رات سے بھوکے سلو میاں نے ناشتہ بھی نہ کیا

دوسری جانب راجستھان ہائیکورٹ کی جانب سےسلمان خان کو جیل بھیجنے والے مجسٹریٹ عدالت کے جج دیو کمار کھتری اور سلمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رویندرا کمار جوشی سمیت 87 ڈسٹرکٹ ججوں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معمول کی کارروائی ہے، ہر سال 15 سے 30 اپریل تک ججز کے تبادلے کیے جاتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج کا تبادلہ

واضح رہے کہ  بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو دوروز قبل 19 سال پرانے نایاب کالے ہرن شکار کے کیس میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی مقامی عدالت نے قصوروارٹہراتے ہوئے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔