جیل سے رہا ہوتے ہی دبنگ خان کی موج مستیاں

سلمان خان نے ممبئی میں اداکار سلیم خان کی سالگرہ میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا


ویب ڈیسک April 09, 2018
سلمان خان نے ممبئی میں اداکار سلیم خان کی سالگرہ میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: کالے ہرن شکار کیس میں رہائی کے بعد سلمان خان نے گزشتہ روز ریس 3 کے اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم دو رات جیل میں گزارنے کے بعد ہفتہ کو انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے جہاں انہوں نے فلم 'ریس 3' میں شامل اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BhQkCPGn2Xs/"]

سلمان خان نے ممبئی میں سلیم خان کی سالگرہ میں شرکت کی اور خوب موج مستیاں کی، اس موقع پر فلم 'ریس 3' کی پوری کاسٹ بھی موجود تھی، اداکار سلیم خان نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سلمان خان کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BhUrS_6n0AQ/"]

سلیم خان کی سالگرہ کے موقع پر رتیش دیشمک، بوبی دیول، ڈیزی شاہ اور جیکولین فرنانڈس سمیت ریمو ڈیسوزا بھی موجود تھے جب کہ سلمان خان کے ساتھ تمام اداکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا، سلو میاں بھی کافی مستی کے موڈ میں تھے اب یہ جشن سلمان خان کی رہائی کا تھا یا سلیم خان کی سالگرہ کا، اس حوالے سے سلو میاں ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں