امریکی خاتون عسکری رضاکار کی حلف برداری میں مذاق کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اپريل 2018
روبن براؤن کی حلف برداری کی  ویڈیو 24 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے : فوٹو : سوشل میڈیا

روبن براؤن کی حلف برداری کی ویڈیو 24 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے : فوٹو : سوشل میڈیا

نیویارک: امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈ کی عسکری رضاکار روبن براؤن نے حلف اٹھاتے ہوئے ڈائناسار کی ڈمی کا استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں نیشنل گارڈز کی امورعامہ کی عسکری رضاکار روبن براؤن نے حلف اٹھاتے ہوئے ایک ڈائنا سور کے دستانے کا استعمال کیا اور حلف کے تمام الفاظ کے ساتھ ڈائنا سار کی لپسنگ بھی کی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور فیس بک پر یہ ویڈیو 24 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

حلف برداری کے موقع پر روبن کے چیف نے ڈمی کو دیکھ کر اپنی ہنسی کو بمشکل قابو میں رکھا اور اس حرکت پر کوئی اعتراض یا اظہارِخیال نہیں کیا، تاہم دوسری جانب روبن براؤن کے مذاق نے تنازع کھڑا کردیا ہے اور انہیں امریکی عسکری اہلکاروں اور عوام  کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔