نجم سیٹھی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا

فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے، میں اس بات کو اہمیت نہیں دیتا، چیئرمین پی سی بی


Sports Desk April 26, 2018
فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے، میں اس بات کو اہمیت نہیں دیتا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : فائل

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔

آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر بھارتی صحافی کی جانب سے جب اس بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہاکہ کرکٹرز پہلے بھی واہگہ بارڈر پر جاتے رہے ہیں۔ فاسٹ بولرز وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے، میں اس بات کو اہمیت نہیں دیتا، ویسے بھی میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ورنہ آپ اس میں بھی سیاست شامل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں