پاکستان ون ڈے محمد حفیظ کی شائقین کو مفت داخلہ دینے کی اپیل

فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی بہت کم تعداد دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے، کرکٹر


Sports Desk April 29, 2018
فیصل آباد میں پاکستان کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے، کرکٹر فوٹو:فائل

پاکستان ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی نے محمد حفیظ کو بھی افسردہ کر دیا، خیبرپختونخوا کے کپتان نے پی سی بی سے سٹیڈیم میں شائقین کی فری انٹری کی اپیل کر دی۔

اسٹار کرکٹر نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے دکھ کو ان الفاظ میں بیان کیا "فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کی بہت کم تعداد دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے، پی سی بی سے عاجزانہ اپیل ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں فری داخلے کی اجازت دے تاکہ وہ براہ راست میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

شاہد آفریدی کے ایک مداح نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا "حفیظ بھائی! ایک دن لالہ کو اسٹیڈیم میں لا کر بٹھاﺅ، یقین مانئے آپ پی سی بی کو بھول جائیں گے۔" ایک اور صارف نے کہا کہ " آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ایسے لگتا ہے کہ پرانے دور کا میچ لگا ہوا ہے، گراﺅنڈز کی حالت ابتر ہے، میدانوں پر کیوں پیسے نہیں لگاتے، اتنا بجٹ کہاں جاتا ہے۔"

واضح رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی مناسب تشہیر اور پبلسٹی نہیں کی گئی اور ٹکٹوں کی قیمت اگرچہ معمولی رکھی گئی تاہم افتتاحی میچ میں بھی شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی جس کے بعد بھی شائقین کی بہت کم تعداد اسٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں