ہاتھ سے لکھے جانے والے دنیا کے واحد اخبار روزنامہ ’مسلمان‘ کو 91 سال ہوگئے

چنائے سے شائع ہونے والے روزنامہ ’مسلمان‘ کی قیمت پہلی اشاعت سے اب تک صرف 75 پیسے ہے


ویب ڈیسک April 29, 2018
روزنامہ مسلمان کی اشاعت کو 91 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ فوٹو : وکی پیڈیا

بھارت کا اردو اخبار ''دی مسلمان'' دنیا کا ہاتھ سے لکھا جانے والا واحد اخبار ہے جس کی قیمت صرف 75 پیسے اور اس کی اشاعت کو 91 سال ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چنائے میں آج بھی ایک ایسا اخبار شائع ہوتا ہے جسے اس جدید دور میں بھی ہاتھ سے تحریر کیا جاتا ہے۔ دی مسلمان اخبار کی اشاعت کا آغاز 1927ء میں سید عزت اللہ نے کیا تھا اور آج 90 سال گزرنے کے بعد ان کے پوتے سید عارف اللہ ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے اخبار کو ہاتھ سے تحریر کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔

عارف اللہ 10 برس سے اس اخبار سے منسلک ہیں اور مختلف تعلیمی شعبوں میں 13 ڈگریاں رکھتے ہیں۔ سید عارف اللہ اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ خبر کی کانٹ چھانٹ کے علاوہ اخبار چھاپنے اور تقسیم سمیت تمام معاملات خود چلاتے ہیں۔ دو کمروں پر مشتمل دفتر میں کوئی بھی کمپیوٹر موجود نہیں۔ ایک کمرے کو میزبانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کے دوسرے کمرے میں چھاپا خانہ ہے۔

اس وقت اخبار کے تین مدیر ہیں جب کے پہلی اشاعت سے اب تک اخبار کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا آج بھی اخبار کی قیمت صرف 75 پیسے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں