شاندار پرفارمنس سے نئی فلم کو شاہکار بنانا چاہتی ہوں ہریشتہ بھٹ

2001میں فلم’’اشوکا ‘‘میں پہلی بارشاہ رخ کے ساتھ ایکشن کردار نبھایا


Showbiz Desk April 16, 2013
اداکارہ ہریشتہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار نبھارہی ہوں ،انھوں نے بتایا کہ اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔فوٹو : فائل

2001میں شاہ رخ کے مدمقابل فلم''اشوکا ''میں پہلی بار جلوہ دکھانے والی بالی وڈ اداکارہ وماڈل ہریشتہ بھٹ نے کہا ہے کہ نئی فلم کو شاندار پرفارمنس سے شاہکار بنانا چاہتی ہوں ۔

انھوں نے کہا بالی وڈ میں پھر سے کام کا آغاز کیاہے تاہم فلم کی باکس آفس پر ناکامی سے دلبرداشتہ نہیں ہوئی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں ہندی کی فلم بھی شامل ہے اور بالی وڈ میں پھر سے اپنی پرفارمنس کا جادو جگانے کی کوشش کروں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں نئے چہروں کو آزمانے کا رواج زیادہ ہے ۔اس حوالے سے مجھے پھر سے کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور میرے لیے یہ بڑی خوش بختی والی بات ہے ۔آج بھی اہم کردار مل رہے ہیں۔نئی فلم میں پھر جلوہ گر ہونگی، ہریشتہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اس بار بھی مزاحیہ فلم میں کام کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ اس میں شائقین کو مکمل تفریح مہیا کی جاتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں آنیوالی نئی فنکاراؤں کے کام سے مطمئن ہوں مجھے یقین ہے کہ آنیوالے دنوں میں اچھوتے کردار ملیں گے اور مختلف کہانیوں کے ساتھ منفرد پرفارمنس شائقین کا دل موہ لے گی۔ کامیڈی فلم میں بطور اداکارہ شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرتی رہوں گی ۔ اداکارہ ہریشتہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار نبھارہی ہوں ،انھوں نے بتایا کہ اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔

انھوں نے بتایا کہ قبل ازیں بھی کامیڈی فلم میں پرفارم کیا اس کو سجن اگروال نے لکھا ہے اور اس میں تمام کرداروں نے اپنے فن سے تفریح کا مکمل سامان پیدا کرنے کی کوشش کی ۔انھوں نے کہا کہ قبل ازیں ایکشن فلموں میں کردار نبھائے اور اب لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے لیے اس فلم کا سہارا لیا ہے ۔فلم کے ذریعے ڈپریشن کا خاتمہ کرنے کی تکنیک آئی ہے اور ہم نے اس کو جدید خطوط پر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہریشتہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں اب کامیڈی فلموں کی اہمیت بڑھ رہی ہے لوگ غم بھلانے کے لیے کامیڈی فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔



اداکارہ کے مطابق اس میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ کامیڈی کرنا کوئی آسان بھی نہیں مگر ایک فنکار کے لیے ہر طرح کا کردار نبھانا ضروری ہے۔انسان کے جذبات میں غم اور خوشی کا امتزاج ہے اور جو فنکار عمومی جذبات کو سمجھتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔ہریشتہ بھٹ نے کہا کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھانے کے لیے خود کو تیار کیا ہے ۔پہلے جو فلمیں کیں ان کے کردار نبھانے کے لیے بھی اس طرح کے کئی گھرانوں کا مشاہدہ کیا ان کی گفتگو اور غمی و خوشی کے حقیقی مناظر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا کردار نبھایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کردار وہی یادگار ہوتا ہے جو حقیقت کے قریب ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم معمر خاتون کے گرد گھومتی ہے ۔ واضح رہے کہ 31سالہ بالی وڈ اداکارہ ہرشتہ بھٹ 10مئی 1981 کو ممبئی کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔پہلی فلم 2001میں شاہ رخ کے ساتھ ''اشوکا''کی مگر3 200میں فلم ''حاصل'' نے کیرئیر کو نیا موڑ دیدیا۔ اس فلم سے ان کی الگ شناخت ہوئی۔بچپن سے ہی رقص کی تعلیم حاصل کی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسکول کے زمانے سے ہی خود کو فٹ رکھنے کے لیے مشق کی ہے اور رقص بھی بڑے انہماک اور لگن سے سیکھا ہے۔ ٹرینٹی کالج لندن سے تعلیم مکمل کی ۔ کتھک رقص کے لیے باقاعدہ استاد سے سبق لیا ۔ کمرشلز کے لیے پرفارم کیا، میوزک البم ''آنکھوں میں تیرا ہی چہرہ'' میں شاہد کپور کے مدمقابل پرفارم کیا۔ 2002 میں ابھیشک کے ساتھ ''شرارت '' میں جلوہ گر ہوئیں۔

مقبول خبریں