حیدرآباد میں ڈکیتیاںمزاحمت پرفائرنگ سے نوجوان زخمی

قاسم آباد تھانے کی حدود وحدت کالونی میں مسلح افراد نے20سالہ وقاص سے لوٹ مارکی کوشش کی اور مزاحمت پرفائرنگ کردیا۔


Numainda Express August 11, 2012
وحدت کالونی،لطیف آباد،ڈومنواہ روڈ،ہیرآباد میں وارداتیں،شہری نقدی اورموبائل فون سے محروم فوٹو: فائل

قاسم آباد تھانے کی حدود وحدت کالونی میں مسلح افراد نے20سالہ وقاص سے لوٹ مارکی کوشش کی اور مزاحمت پرفائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔لطیف آباد فلائی اوور سے مسلح افراد نے وقاص سے17ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا۔ ہیرآباد تکونہ پارک کے قریب مسلح افراد نے سعد سے600روپے اورموبائل فون چھین لیا۔

ڈومنواہ روڈ پر مسلح افراد نے بینک سے تنخواہ نکلواکرگھر جانیوالے ماسٹر محمد ابراہیم کھوکھر سے 20 ہزار روپے لوٹ لیے۔لطیف آباد نمبر6میں نرسری چوک پرمسلح افراد نے عامر سے ایک ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔

مقبول خبریں