1998 ورلڈ کپ ڈراز میں ہیرپھیر کی گئی تھی پلاٹینی کا انکشاف

ہم نے جب شیڈول ترتیب دیا تو اس میں تھوڑی بہت ہیرا پھیری کی تھی، پلاٹینی


Sports Desk May 20, 2018
ہم نے جب شیڈول ترتیب دیا تو اس میں تھوڑی بہت ہیرا پھیری کی تھی، پلاٹینی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI: یوئیفا کے سابق چیف مائیکل پلاٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 ورلڈ کپ کے ڈراز میں ' ہیر پھیر' کی گئی تھی۔

مائیکل پلاٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 ورلڈ کپ کے ڈراز میں ' ہیر پھیر' کی گئی تھی تاکہ میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن برازیل فائنل سے قبل سامنے نہ آئیں۔

سابق فرنچ فٹبالر نے اعتراف کیا کہ 1998 ورلڈ کپ ڈرا میں تھوڑی بہت ہیر پھیر کی گئی تھی، جس میں اس امر کو یقینی بنایاگیا تھا کہ میزبان اور برازیل فائنل سے قبل مدمقابل نہ آئیں، پلاٹینی نے کہا کہ ہم نے جب شیڈول ترتیب دیا تو اس میں تھوڑی بہت ہیرا پھیری کی تھی۔

واضح رہے کہ 20 برس قبل منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فرانس نے برازیل کو 3-0 سے مات دیکرعالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں