انوشکا شرما نے کوہلی کا چیلنج قبول کرلیا

انوشکا نے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔


Sports Desk May 25, 2018
انوشکا نے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند ویرات کوہلی کی جانب سے دیا گیا چیلنج قبول کرلیا۔

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند ویرات کوہلی کی جانب سے دیا جانے والے فٹنس چیلنج قبول کرلیا، کوہلی کو یہ چیلنج دراصل وزارت کھیل کی جانب سے دیا گیا تھا۔جس کے جواب میں نہ صرف کوہلی نے اسے قبول کیا بلکہ اپنی اہلیہ انوشکا کے ساتھ اپنے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی چیلنج دے ڈالا۔

انوشکا نے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، دوسری جانب نریندر مودی نے بھی اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔

مقبول خبریں