سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا، اربازخان کا انکشاف

ویب ڈیسک  اتوار 3 جون 2018
سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان خان اور ارباز خان کے درمیان کافی اختلافات پیدا ہوگئے تھے فوٹو:فائل

سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان خان اور ارباز خان کے درمیان کافی اختلافات پیدا ہوگئے تھے فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل میں سٹے بازی کی لت کی وجہ سے ان کے بڑے بھائی سلمان خان نے ان پر ہاتھ اٹھایااور دونوں بھائیوں کے درمیان رشتے میں تناؤ بھی اسی لت کی وجہ سے آیا۔

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا شمار دنیا کی بڑی کرکٹ لیگوں میں ہوتا ہے، تاہم سٹے بازی کی لت کے باعث یہ لیگ پوری دنیا میں بدنام ہوچکی ہے، یہاں تک کہ بالی ووڈ کےبڑے بڑے نام بھی اس لیگ میں سامنےآئے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کانام بھی اس لیگ میں سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان گزشتہ روز تھانے پولیس کے ایکسٹورشن سیل کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں  نے پچھلے 5 سال سے سٹے بازی میں شامل ہونے کااعتراف کیا، جب کہ وہ پچھلےکچھ برسوں میں سٹے بازی کے باعث تقریباً 3 کروڑ روپے ہار چکے ہیں۔ انہو ں نے بکی کے پیسے دینے سے بھی منع کردیاتھاجس کے باعث انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔ سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان خان اور ارباز خان کے درمیان کافی اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا

ارباز نے اپنے بیان میں بتایاکہ دیوالی والے دن سلمان نےان پر ہاتھ اٹھایا لیکن درمیان میں ان کی ماں آگئیں اورانہیں سلمان کی مار کھانے سے بچایااور جب ہی سے سلمان نے ارباز کے سر سے ہاتھ کھینچ لیاتھا۔ یہاں تک ارباز خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی دبنگ سیریز کی تیسری فلم’دبنگ3‘میں بھی سلمان نے اسی تناؤ کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیااورفلم کی شوٹنگ شروع ہونے سےپہلے ہی تاخیرکاشکار ہوگئی۔

دوسری جانب ارباز خان نے دوسال بعد اپنے اور ملائکہ کےدرمیان طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پیسوں کی وصولی کے لیے ان کی سابق اہلیہ ملائکہ اروڑا خان کے پاس بھی فون کالز آنے لگی تھیں جس کے باعث گھر میں روز روز جھگڑے شروع ہوگئے تھے یہی وجہ تھی کہ ملائکہ نے ارباز سے طلاق لے لی اور10 کروڑ کی رقم بھی وصول کی۔

واضح رہے کہ ارباز خان آئی پی ایل سٹے بازی اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں لہٰذا اب انہوں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔