امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ’’دیسی میجک‘‘ تیار

مداحوں کی پسند کا خیال رکھتی ہوں،ہرطرح کا کردار نبھارہی ہوں،آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلموں میں اہم رول ملے ہیں، امیشا


Showbiz Desk April 27, 2013
منفی کردار بھی نبھائے، اپنے کام میں نکھار لانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں، اپنے اسٹائل میں زندہ ہوں، بالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈاداکارہ اور پروڈیوسر امیشاپاٹیل نئی فلم ''میجک''میں ڈبل رول کریں گی۔ اس فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔

اداکارہ امیشا پاٹیل کی بطور پروڈیوسر یہ پہلی فلم ہے ،جس میں انھوں نے انتہائی اہم کردار بھی نبھایا ہے ۔فلم کی نئی جھلک کے دوران امیشا پاٹیل کی ڈرائیونگ دکھائی گئی پھر انھیں بار میں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم کے میوزک ڈائریکٹر ڈی جے عقیل نے فلم کے لیے پہلی بار میوزک تیار کیا ہے۔ میوزک لانچنگ تقریب کے دوران ڈی جے عقیل کی تیار دھنوں سے سبھی لطف اندوز ہوئے اور اس موقع پر انھوں نے سبھی کو اپنی موسیقی کا گرویدہ بنالیا ہے۔ اس فلم میں امیشا پاٹیل کے والد کا کردار رندھیر کپور نے نبھایا ہے ، عباس، مستان نے بھی اداکارہ امیشا پاٹیل کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ فلم کی کہانی اور مرکزی خیال بہت متاثرکن ہے۔شائقین کو یہ آئیڈیا ضرور پسند آئے گا۔

اداکارہ امیشا پاٹیل کا کہنا ہے کہ پروفیشنل اداکارہ ہوں ،فلمسازی کی جانب بڑھی ہوں اور ایک فلم اب سامنے لارہی ہوں اس پر شائقین کے فیصلے کا انتظار ہے ۔قبل ازیں اداکارہ امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ نئی فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھارہی ہوں۔انھوں نے کہاکہ آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلموںمیںاہم کرداروں میں نظر آئوں گی۔ اپنے کام میں نکھار لانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں، اب تک جو کچھ کیا اس پر مطمئن ہوں کوئی غلط کام نہیں کیا۔ ناکام نہیں ہوئی، اپنے اسٹائل میں زندہ ہوں اور لوگوں کی بڑی تعداد کی پسند کا بھی خیال رکھتی ہوں منفی کردار بھی کرتی ہوں۔



کسی بھی کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اسے گہرائی سے دیکھتی ہوں ۔اپنے عزائم پختہ ہیں اور بالی وڈمیں منفرد مقام بنانے میں بھی کامیاب رہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ فلم ''بھیا جی سپر ہٹ ''میں سنی دیول ،ارشد وارثی ،متھن چکرورتی اور پریتی زنٹا کے ساتھ کام کرکے لطف آیا ،ہدایتکار نیراج پھاٹک کی اس فلم کا میوزک فوزیہ عرشی نے تیار کیا ، جب کہ کہانی خود نیراج نے تحریر کی ہے۔ واضح رہے کہ 9 جون 1975 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ 37سالہ اداکارہ نے 2000میں فلم ''کہو نہ پیار ہے''سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔قبل ازیں اداکارہ نے اقتصادیات میں گریجویشن کرنے کے بعد ایک نجی کمپنی میں ملازمت اخیتارکی ۔

ملازمت کے دوران بیرون ملک انھیں اداکاری کی پیشکش ہوئی مگر وطن واپس آکر امیشا پٹیل نے اردو تھیٹر میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔یوں 1999میں انھوں نے اسٹیج تھیٹر'' نیلام''میں پہلی بار پرفارم کیا اور اسی دوران ماڈلنگ شروع کردی اور کئی کمرشلز میں کام کیا ۔2000 میںاداکارہ نے پہلی ہندی فلم ''کہو نہ پیارہے ''میں پرفارم کیا اس کے بعد تلگو فلم ''بدری ''میں جلوہ گرہوئیں،2001 میں فلم ''اک پریم کتھا ''میں عمدہ پرفارمنس پر اداکارہ کے فن کو سراہا گیا اور دو اہم ایوارڈ بھی جیت لیے ۔اسی سال فلم ''یہ زندگی کا سفر'' میں کردار نبھایا ۔2002میں فلم ''کرانتی ''،''کیا یہی پیار ہے''،''آپ مجھے اچھے لگتے ہو''،''ہمراز'' اور ''یہ ہے جلوہ ''میں کام کرکے شائقین کے دل جیتے۔

2003 کے دوران فلم ''پروانہ''کی اور 2004میں فلم ''سنو سسر جی''،''شرط'' اور فلم ''نانی '' میں پرفارم کیا۔2005میں فلم ''وعدہ''،''اعلان''،''ضمیر''،''منگل پانڈے''میں بھی اہم کردار نبھائے ۔2006 کے دوران اداکارہ نے فلم ''میرے جیون ساتھی ''ہم کو تم سے پیار ہے ''،''تیسری آنکھ''،''آنکھیں ''اور فلم ''آپ کی خیر ''میں جلوے دکھائے۔ 2007میں فلم ''ہنی مون ''،''بھول بھلیا''، ''اوم شانتی اوم''میں کام کیا۔

2008 میں اداکارہ نے فلم'' تھوڑاپیار تھوڑا میجک ''کی ۔2011میں فلم ''چتر سنگھ ''میں کام کیا ۔اداکارہ کی فلم ''رن بھولا رن''بھی ریلیز کے لیے تیار ہے ۔جب کہ 5مزید فلمیں جن میں ''شارٹ کٹ رومیو''، ''بھیا جی سپر ہٹ''،''سنگھ صاب دی گریٹ''، ''دیسی میجک ''اور فلم ''پیراڈائز اسٹریٹ ''تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہی ہیں۔ یہ پانچ فلمیں رواں سال ریلیز کی جائیں گی۔

مقبول خبریں