محکمہ تعلیم او پی ایس افسران کا چارج چھوڑنے سے انکار

افسران محکمہ جاتی نوٹیفکیشن کے باوجود اپنے دفاترمیں موجود ہیں، قائم مقام سیکریٹری تعلیم سمیت پورامحکمہ بے بس ہوگیا.


Safdar Rizvi May 02, 2013
جب ممتازاجن کواوپی ایس پرتعینات ہونے کے باوجود نہیں ہٹایاگیا تو محکمہ تعلیم کاسارازور ہم پرہی کیوں چل رہاہے، افسران. فوٹو: فائل

CHOLISTAN: صوبائی محکمہ تعلیم نے عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیا ۔

قائم مقام سیکریٹری تعلیم شفیق میسہڑکی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پرہٹائے گئے30سے زائد بااثر اوپی ایس افسران نے اسکول کیڈرکی اسامیوں کا چارج چھوڑنے سے انکارکردیااور قائم مقام سیکریٹری تعلیم سمیت پورامحکمہ ان افسران کے آگے بے بس ہوگیاہے، کراچی میں اے ڈی ای اووزاورڈپٹی ڈائریکٹرزسمیت دیگراسامیوں سے اوپی ایس کی بنیاد پر ہٹائے گئے۔

افسران محکمہ جاتی نوٹیفکیشن کے باوجود اپنے دفاتر میں موجود ہیں اورعہدوں پرکام کررہے ہیں، متعلقہ افسران میں سے اکثرنے یہ موقف بھی اختیارکیاہے کہ جب محکمہ تعلیم نے ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی ممتازاجن کواوپی ایس پر تعینات ہونے کے باوجود عہدے سے نہیں ہٹایاتومحکمہ کاسارازوران افسران پرہی کیوں چل رہاہے، محکمہ تعلیم اسکول کیڈر کے افسران کے ساتھکالج کیڈرکے مذکورہ افسرجیسا سلوک کیوں نہیں کررہا۔



ان افسران میں سے بعض جاری کردہ نوٹیفکیشن کے برخلاف اپنی تعیناتی کے لیے نئے نوٹیفکیشن کے اجرا کی کوششیں بھی شروع کردیں اوراکثراے ڈی اووز کا کہنا ہے کہ قائم مقام سیکریٹری تعلیم نے انھیں یقین دلایاہے کہ چندروزمزید گزارنے کے بعدیہ معاملہ از خود ختم ہوجائے گاجس کے بعد یہ افسران نئے نوٹیفکیشن کے اجرا سے اپنے عہدوں پربرقراررہ سکیں گے۔

ان افسران میں اے ڈی او بلدیہ عبدالجبارراجپر،اے ڈی اوبن قاسم فیمیل آمنہ سومرو، اے ڈی اواورنگی ٹائون فیمیل شائستہ شیخ،اے ڈی اوصدرفیمیل گل صنوبرانڑ،اے ڈی اواورنگی صدرالدین اجن،اے ڈی اوسائٹ بشیراحمد بوڑو،اے ڈی اوصدر؍لیاری امتیازبوگیو، اے ڈی اوشاہ فیصل سراج تنیو،اے ڈی اونیوکراچی اسد اللہ بھٹو،اے ڈی اوکورنگی فیمیل حمیرانورالعین،اے ڈی اولیاقت آباد فیمیل مسرت جبیں،اے ڈی اوگلشن اقبال فیمیل زاہدہ بوگیو،اے ڈی اوبن قاسم عبدالجبارکھاکھرانی،

اے ڈی اوشاہ فیصل فیمیل ثمینہ نعمت،اے ڈی اونارتھ ناظم آبادفیمیل بشریٰ فاطمہ،اے ڈی اولانڈھی فیمیل حمیراسلطانہ،اے ڈی اوملیروحیداللہ قریشی،اے ڈی اوکورنگی محمدقاسم منگریو،اے ڈی اوجمشیدٹائون عبدالطیف برفت،اے ڈی او گلبرگ فیمیل نوشابہ مسلم،اے ڈی اونیوکراچی فیمیل ناہید سلطانہ،اے ڈی اولیاری فیمیل عائشہ ہنگورو،اے ڈی اوگلشن اقبال حق نواز سولنگی،اے ڈی اوکیماڑی فیمیل مہرالنساء جونیجو،اے ڈی اوگڈاپ محمد اسلم،ڈپٹی ڈی اواسپورٹس سعیداحمد،ڈپٹی ڈی اواکیڈمک اینڈ ٹریننگ جاوید خواجہ،ڈپٹی ڈی اوسیمس پلاننگ اکرام الدین،ڈائریکٹراسٹیڈاتاج محمدشاہ،اے ڈی اوبلدیہ فیمیل فرزانہ اورڈپٹی ڈی اوسیکنڈری میرافضل سمیت دیگرشامل ہیں۔

مقبول خبریں